19 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 5:57
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ال چل بسے
اے آر وائی - شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ال انہتر برس کی عمر میں انتقال کرگئے،ان کی آخری رسومات اٹھائیس دسمبر کو ادا کی جائیں گی۔ شمالی کوریا کے سرکاری ٹی وی کے مطابق کم جونگ ال کا انتقال جسمانی اور ذہنی کام کی زیادتی کی وجہ سے ہفتے کے روز ہوا۔
انہیں ٹرین کے سفر کے دوران دل کا دورہ پڑا۔ وہ انیس سو چورانوے میں اپنے والد کم ال سونگ کے انتقال کے بعد برسراقتدار آئے تھے۔ کم جونگ ال کے انتقال کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں شئیرز کی قیمتیں پانچ فیصد گرگئیں ۔ کم کے جانشین کے طور پر ان کے تیسرے بیٹےکا نام سامنے آرہا ہے۔