تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 6:33

افغانستان میں امن پاکستان کے بغیر ممکن نہیں،حامد کرزئی

اے آر وائی - حامد کرزئی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن پاکستان کے تعاون کے بغیر ناممکن ہے۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ سب جانتے ہیں طالبان کی پناہ گاہیں پاکستان میں ہیں اور یہ بھی حقیقت ہے کہ طالبان پاکستانی سر زمین سے اپنے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بامعنی مذاکرات کے بغیر خطے اور افغانستان کا امن ناممکن ہوگا۔ امریکا کے ساتھ دیرپر شراکت داری چاہتے ہیں۔



افغانستان میں امریکی فوج کے کچھ دستوں کی موجودگی کے بارے میں امریکا سے بات چیت جاری ہے۔ افغان صدر نے کہا کہ وہ طالبان کو خوش آمدید کہیں گے مگر اس کے لئے ضروری ہے کہ طالبان اپنی باضابطہ نمائندگی کا اعلان کریں اور افغانستان کے امن کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.