19 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 6:57
شام امن سمجھوتے پر دستخط کرنے پر رضامند
اے آر وائی - شام امن سمجھوتے پر دستخط کرنے کےلیے رضا مند ہو گیا ہے جبکہ دمشق کی صورتحال پر عرب لیگ کا اجلاس آج سعودی عرب میں ہورہا ہے۔ اومان کے وزیر خارجہ یوسف بن الاوی نے انکشاف کیا ہے کہ شام عرب لیگ کے امن سمجھوتے پر دستخط کرنے کے لئے رضا مند ہو گیا ہے، امن سمجھوتے پر رضامندی کے بعد آج عرب لیگ کا اجلاس سعودی عرب میں ہورہا ہے جس میں عرب لیگ کی قرار دادوں کے ضمن میں شام کی صورتحال اور پیشکش کا جائزہ لیا جائے گا۔
دوسری جانب قطر کے وزیر خارجہ شیخ حماد کہتے ہیں کہ وہ پر امید ہیں اور شام عرب لیگ کے امن فارمولے کو تسلیم کر لے گا تاکہ خطے میں امن کو فروغ دیا جائے۔