تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 7:6

اسرائیل نے مزید 550فلسطینی قیدی رہا کردیئے

اے آر وائی - اسرائیل نے مزید پانچ سو پچاس فلسطینی قیدی رہا کردیئے ہیں۔ گھر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ مصر کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے تحت اسرائیل نے اپنے ایک فوجی کے بدلے ایک ہزار ستائیس فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے پر رضامندی ظاہرکی تھی۔



اسرائیلی فوجی کو اکتوبر میں چار سو ستتر فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے رہا کیا گیا تھا ۔ آج مزید پانچ سو پچاس قیدیوں کی رہائی کے ساتھ ہی تبادلے کا دوسرا اور آخری مرحلہ مکمل ہو گیا ہے، قیدیوں کی رہائی پر رملہ میں ہزاروں فلسطینی جمع ہوئے اور انہوں نے جشن بھی کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.