تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 5:14

سعودی عرب اور پڑوسیوں کی سکیورٹی کوخطرات ہیں،شاہ عبداللہ

اے آر وائی - سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ نے کہا ہے کہ پڑوسی ممالک اور سعودی عرب کی سکیورٹی کومکنہ خطرات لاحق ہیں اور عرب ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ خلیجی تعاون کونسل کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے سعودی فرمانروا نے کہا کہ خطے کی سلامتی تحفظات کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام عرب ریاستوں کو متحد ہو کر اپنے دشمن کی حکمت عملی کو شکست دینا ہو گی۔



انہوں نے خطے میں ایران کے بڑھتے ہوئے خطرات کو پورےعرب کی سلامتی کے لئے مہلک خطرہ قرار دیا اور کہا کہ مشرق وسطی میں ہونے ہونے والے مظاہرے عرب کے مستقبل کو تاریک کر سکتے ہیں لہذا ایسے وقت میں تمام عرب ممالک کو اپنے تاریخی کردار کے لئے تیار رہنا ہوگا وگرنہ عرب ریاستوں کی خودمختاری اور سلامتی خطرے میں پڑسکتی ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.