23 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 6:16
ترکی نے احتجاجا فرانس سے سفیر واپس بلا لیا
اے آر وائی - ترکی نے نسل کشی کے بل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے فرانس سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے۔ ترکی نے آرمینیائی باشندوں کے قتل عام کو نسل کشی نہ کہنے کو غیر قانونی قرار دیئے جانے کے بل کی منظوری کے خلاف فرانس سے احتجاج کرتے ہوئے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے۔