23 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 15:31
شام: بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد چالیس ہوگئی
اے آر وائی - شام میں خود کش کار بم دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد چالیس ہوگئی ہے۔ یہ دھماکے سکیورٹی فورسز کے دفتر کے باہر ہوئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق خود کش حملہ آوروں نے بارود سے بھری دو گاڑیاں سکیورٹی ڈائرکٹریٹ کے دفتر سے ٹکرادیں جس سے چالیس افراد ہلاک اور سو سےزائد زخمی ہو گئے۔ شامی حکام نے دھماکوں کی ذمہ داری القاعدہ پر عائد کی ہے جبکہ اپوزیشن نے پر الزام لگایا ہے کہ دھماکے حکومت نے اقوام متحدہ کی ٹٰیم پر اثر انداز ہونے کے لئے خود کروائے ہیں۔