23 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 17:5
ہنگری کے سابق وزیراعظم گرفتار
اے آر وائی - ہنگری میں پولیس نے سابق وزیر اعظم اورحزب مخالف سے تعلق رکھنے والے درجنوں سیاستدانوں کو حکومت کے خلاف مظاہرہ کرنے پر گرفتار کرلیا۔
ان رہنماؤں کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب انھوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا اور ارکان پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی۔یہ رہنما تاحال پولیس کی حراست میں ہیں۔