تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 6:15

طالبان کاامریکی نائب صدرکے بیان کا خیر مقدم

اے آر وائی - طالبان نے امریکی نائب صدر جوبائیڈن کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔ طالبان کہتے ہیں اگر امریکا دس سال پہلے یہ بیان جاری کردیتا تو افغانستان میں حالات مختلف ہوتے۔ امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے ایک بیان میں کہا تھا کہ طالبان امریکا کے دشمن نہیں اور کبھی بھی امریکی صدر نے نہیں کہا وہ امریکی مفادات کےلیے خطرہ ہیں۔ اس پر طالبان رہنماؤں نے امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ طالبان اورامریکہ مستقبل میں ایک دوسرے کے اتحادی بن سکتے ہیں۔



طالبان کے ایک رہنما نے کہا کہ اگر امریکا ایسا بیان دس سال پہلے دیتا تو طالبان اور امریکہ کے درمیان کشیدگی نہ ہوتی۔ طالبان رہنما نے کہا کہ القاعدہ کا افغانستان میں اب کوئی وجود نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.