تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 9:30

القائدہ پسپا،قیادت شمالی افریقہ فرار ہورہی ہے،برطانوی اخبار

اے آر وائی - برطانوی اخبار نے دعوی کیاہے کہ القائدہ کی قیادت پاکستان سے پسپائی اختیار کر نے کے بعد شمالی افریقہ میں جنگ کا نیا محاذ کھول رہی ہے۔ برطانوی حکام سمجھتے ہیں کہ پاکستان ا لقاعدہ کے سینئر رہنما ڈرون حملوں میں مارے گئےاور اب ا فغانستان میں القاعدہ کے 100 ارکان رہ گئے ہیں القاعدہ کی قیادت کو خدشہ ہے کہ باقی رہنے والے ارکان بھی ختم ہوجائیں گے۔



برطانوی اخبار گارجین نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہےکہ القاعدہ کے دو سینیر رہنما جہاد کے لیے لیبیا پہنچ گئے ہیں۔اخبار کے مطابق افغان صوبے کنڑ میں کئی برس سے برسر پیکار گروپ کے ارکان کی اکثریت بھی مشرق وسطی کے ذریعے شمالی افریقہ پہنچ چکی ہے۔ اخبار کے مطابق صومالیہ یمن اور نائیجیریا میں مختلف گروپس کو القاعدہ کی مدد حاصل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.