27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 4:7
امریکا سمندر سے ڈرون حملوں کریگا،امریکی اخبارکادعویٰ
اے آر وائی - امریکہ نے آئندہ سال دنیا میں بحری راستوں کے ذریعے ڈرون حملوں سے دنیا پر ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں کی دھاک بٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔امریکا کی نیوی نے سوئچ بلیڈ نامی بحری ڈرون تیار کر لئے ہیں ۔ ان ڈرون کا تجربہ آئندہ سال کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق بحری ڈرون جی پی ایس سسٹم کی مدد سے اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بحری ڈرون ڈبے کی صورت میں پانی کی سطح پر تیرتا ہوا نظر آئے گا، امریکی اخبار کے مطابق اس بحری ڈرون کا تجربہ آئندہ سال ہوائی میں کیا جائے گا۔