تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 5:40

افغانستان نے طالبان سے مذاکرات کی شرائط جاری کردیں

اے آر وائی - افغانستان کے مصالحتی کمیشن نے طالبان سے مذاکرات کی شرائط جاری کردی ہیں۔ مصالحتی کمیشن کو طالبان کے قطر میں دفتر کھولنے پراعتراض نہیں۔ افغان مصالحتی کمیشن نے شرط رکھی ہے کہ طالبان شہریوں پر حملے ختم کریں اور القاعدہ سے تمام روابط منقطع کردیں تاکہ مذاکرات کو با مقصد نتیجے پر پہنچا یا جا سکے۔



حامد کرزئی کے ترجمان نے کہا ہے کہ کہ فوجی کارروائی افغانستان کے مسئلے کا حل نہیں ہے۔ اور طالبان سے مذاکرات کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے قطر میں دفتر کھلنے سے افغانستان کو ان سے مذاکرات کرنے میں آسانی ہوگی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ گوانتاناموبے جیل سے کچھ قیدیوں کی دوحہ منتقلی پر افغانستان کو شدید تحفظات ہیں۔



دوسری جانب طالبان کہتے ہیں کہ وہ مذاکرات پرآمادہ ہیں مگر کوئی بیرونی مداخلت قبول نہیں کی جائے گی اور طالبان رہنماؤں کو ہرمرحلے پر اعتماد میں لیاجائے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.