29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 18:33
امریکا ،سعودی عرب میں جنگی طیاروں کی فروخت کا معاہدہ
اے آر وائی - امریکا اور سعودی عرب نے جنگی طیاروں کے فروخت کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت امریکا سعودی عرب کو تیس بلین ڈالرز کے چوراسی ایف-15 جنگی طیارے فراہم کرے گا۔
وہائٹ ہاؤس کے ڈپٹی پریس سکریٹری نے ایک بیان میں کہا کہ معاہدہ امریکا اور سعودی عرب کے مستحکم تعلقات کا مظہر ہے اور سعودی دفاع کو مضبوط کرنے کے لئے کیا جانا والا اہم اقدام ہے جبکہ وہائٹ ہاؤس نے دعوا کیا ہے کہ لڑاکا طیاروں کی فروخت کےمعاہدہ سے امریکی معیشت کو تین اعشاریہ پانچ بلین ڈالرز کا فائدہ ہو گا۔