30 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 4:33
امریکاکاطالبان رہنماافغانستان کے حوالے کرنے پرغور
اے آر وائی - افغان حکومت اور طالبان میں مذاکرات کی کوششیں اہم موڑ پر پهر پہنچ گئی ہیں۔۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا سینئر طالبان رہنما محمد فضل کو افغان حکام کے حوالے کرنے پر غورکررہا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طالبان رہنما محمد فضل کو افغانستان کے حوالے کرنے کا مقصد طالبان سے امن معاہدے میں بہتری لانا ہے۔ محمد فضل دو ہزار دو سے امریکا کی گوانتاناموبے جیل میں قید ہیں۔ محمد فضل کو ہزاروں اقلیتوں کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیاتھا۔