تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 5:42

ترکی : کردوں کیخلاف فضائی حملوں کی تحقیقات کا حکم

اے آر وائی - ترک فوج نے جنوب مشرقی علاقے میں کردوں کےخلاف فضائی حملوں کی تصدیق کرتےہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ترکی جنرل کی جانب سے بیان میں کہاگیا کہ ترک فضائیہ نے عراقی سرحد کے قریب مشتبہ کرد مزاحمت کاروں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا جن کی نشاندہی ڈرون طیاروں کے ذریعے کی گئی تھی۔



ان حملوں میں پینتیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ترک فوج کا کہنا ہے کہ مقامی افراد کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.