31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 15:25
ایران نےمیزائل کا تجربہ ملتوی کردیا
اے آر وائی - ایران نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ ملتوی کر دیا ہے۔ ایرانی بحریہ کے نائب کمانڈر محمود موسوی نے ایک بیان میں میزائل تجربہ ملتوی کرنےکی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طویل فاصلے تک مار کرنے والےمیزائل کا تجربہ اب آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔
اس سے قبل ایران نے ملک میں جاری بحری مشقوں کے دوران طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔