تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:11

امن مذاکرات کی بحالی، فلسطین اسرائیل بات چیت آج ہوگی

اے آر وائی - فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن مذاکرات کی بحالی کیلئے بات چیت ایک سال بعد آج دوبارہ ہوگی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مذاکرات اردن کے شہر عمان میں ہونگے۔



اردن کہہ چکاہے کہ وہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مذاکرات کی بحالی کی سنجیدہ کوشیشوں کے سلسلے میں کل منگل کو ہونے والے امن مذاکرات کی میزبانی کرے گا۔ مشرق وسطٰی کے چار ملکی اتحاد کے سفیر، اقوام متحدہ اور پورپی یونین کے اراکین سمیت امریکہ اور روس بھی ان مذاکرات میں شرکت کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.