2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 7:3
یورپی ممالک کے سربراہان نے نئے سال کومعاشی تباہی قرار دے دیا
اے آر وائی - جرمن کی چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ یورپ کی معاشی ترقی میں نیا سال دشواریاں لا کر معاشی تباہی پھیلا سکتا ہے۔
انجیلا مرکل کا کہنا تھا کہ یورپ کی بد تر اقتصادی صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ نئےسال میں وہ معاشی منصوبے تشکیل دیئے جائیں جو کہ یورپ کی اقتصادی صورتحال کو مستحکم کر سکیں،انہوں نے کہا کہ ایک طویل عرصے سے یورپ معاشی مشکلات کا شکار ہے جو کہ آنے والے دنوں میں مزید مشکلات پیدا کرے گا۔
یورپ کی معاشی مشکلات پر فرانس کے صدر نکولس سرکوزی کا کہنا ہے کہ معاشی مشکلات ہی مسائل سے نمٹنے کا حوصلہ دیتی ہیں اور ہم مل کر یورپ کی اقتصادی ترقی کو بہتر بنائیں گے،یاد رہے کہ یورپ ایک طویل عرصے سے مالی بحران کا شکار ہے، دوسری جانب یورپی ماہرین نئے سال میں اس بحران میں اضافےکے امکانات کو ظاہر کر رہے ہیں۔