تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:12

ایران کا دور مار میزائل کا ’قدر‘ کامیاب تجربہ

اے آر وائی - ایران نے دور مار میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔خشکی سے سمندر میں مار کرنے والے اس میزائل کو قدر کا نام دیا گیا ہے۔ ایرانی فضائیہ کے ڈپٹی کمانڈر محمود موسوی کے مطابق تجربے کا مقصد امریکا اور اسرائیل کی جانب سے حملے کی صورت میں دفاع یقینی بنانا ہے۔



دور مار میزائل خلیج میں اپنا ہدف تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایران کاکہنا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کو بند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔دور مار میزائیل کا تجربہ خلیج ایران میں بحری مشقوں کے دوران کیاگیا۔



ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کے راستے تیل کی آمدو رفت روکنے کی دھمکی کے ایک ہفتے بعد اس تجربے کو خاصی اہمیت دی جارہی ہے۔ ایران نے جوہری مقاصدکے خلاف تیل کی برآمدات پر پابندی کے حوالے سے کہاتھا کہ وہ آبنائے ہرمز بند کردے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.