تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:54

سفارتکارکوہراساں کرنے پر بھارت کا چین سے احتجاج

اے آر وائی - بھارت نے چین میں سفارتکار کو کمرے بند رکھنے، ادویات اور کھانا نہ دینے پر احتجاج کیا ہے ۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کا کہناہے بیرون ملک بھارتی شہریوں کی تذلیل برداشت نہیں کی جائے گی۔



بھارتی اخبار کے مطابق چین میں بھارت کے سفارتکار ایس بالا چندرن چین میں قید دو بھارتی شہریوں کی شنگھائی میں عدالت میں پیشی کے موقعے پر چینی حکام سے ملاقات کیلئے گئے تھے۔ بھارتی حکام کےمطابق ایس بالا چندرہ شوگر کے مریض تھےاور مقامی تاجروں نے انہیں چھ گھنٹے تک ایک کمرے میں بند رکھا۔ کھانا اور ادویات نہیں دی جس کے باعث وہ بیہوش ہوگئے۔



ایس بالا چندرن نے چند روز پہلے بھارتی وزارت خارجہ کو شنگھائی میں مقامی لوگوں کی جانب سے ہراساں کرنے کی شکایت کی تھی۔ بھارتی حکام نے نئی دہلی میں بھارتی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے ایک بیان میں بھارتی سفارتکار سے چینی برتاؤ پر احتجاج کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.