3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:40
امریکی بحری بیڑہ دوبارہ خلیج فارس میں نہ آئے، ایران
اے آر وائی - ایرانی فوج کے سربراہ عطا اللہ صالحی نے کہا ہے کہ اگر امریکی ایئر کرافٹ کیرئر خلیج فارس میں داخل ہوا تو اسے واپس جانے نہیں دیا جائے گا۔
انھوں نے امریکیوں کو خبر دار کیا کہ وہ بار بار دھمکیاں دینے کے عادی نہیں۔ انھوں نے کہا ایرانی بحریہ کی مشقوں کے دوران، جس میں ایران نے کئی نئے میزائلوں کا تجربہ کیا، امریکی کیریئر بحر اومان کی جانب چلا گیا تھا۔ ہم نے امریکیوں کو خبردار کردیا ہے ان کا ایئر کرافٹ کیریئر خلیج فارس میں واپس آیا تو واپس جانے نہیں دیا جائے گا۔