3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:40
افغان طالبان کی قطر میں دفتر کھولنے کی تصدیق
اے آر وائی - افغان طالبان نے قطر میں سیاسی دفتر کھولنے کے معاہدے کی تصدیق کردی ہے۔ امریکہ کی جانب سے افغانستان میں قیام امن کیلئے طالبان کو مذاکرات کی پیشکش کے بعد نہ صرف گوانتا نامو جیل سے طالبان قیدیوں کی رہائی کے اقدامات کو عملی شکل دی جارہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ طالبان قطر میں سیاسی دفتر کھولنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبانے کہا ہے کہ قطر میں دفتر کھولنے کیلئے ابتدائی معاہدہ طے پاگیا ہے۔ طالبان کا کہنا تھا کہ مذکرات میں شامل ہونے اور سیاسی دفتر کھولنے کا درست وقت آگیا ہے۔