3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:31
کابل: حزب اسلامی نے امریکا سے مذاکرات کی تصدیق کر دی
اے آر وائی - حزب اسلامی نے امریکا سے مذاکرات کی تصدیق کر دی ہے۔ کابل میں ہونے والے مذاکرات میں اتحادی افواج کے افغانستان سے انخلا کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گل بدین حکمت یار کی حزب اسلامی کے تین رکنی وفد نے کابل میں امریکی سفیر ریان سی کروکر سے ملاقات کی جس میں نیٹو کمانڈرز اور سی آئی اے حکام بھی شامل تھے۔ ملاقات میں امریکی اور نیٹو فورسز کے افغانستان سے انخلا کے بعد کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق یہ ابتدائی مذاکرات تھے جس میں حزب اسلامی کے وفد نے پندرہ نکاتی ایجنڈا پیش کیا۔