تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:49

بھارت: بس، ٹرک تصادم5 افراد ہلاک 23 زخمی

اے آر وائی - بھارت میں بس، ٹرک تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک بھارتی صوبے اتر پردیش کے ضلع بجنور میں ٹک اور بس کے تصادم میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔



مسافروں کے مطابق حادثہ گہری دھند کے باعث پیش آیا۔ سرکاری بس پینتالیس مسافروں کو لے کر نیو دہلی جا رہی تھی۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں تئیس شدید زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، جبکہ پانچ افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوچکے ہیں۔



ضلع بھر میں دھند کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کا نظام تعطل کا شکار ہے جبکہ روزمرہ کی زندگی بھی بہت زیادہ متاثر ہے۔ اطلاعات کے مطابق ریلوے اسٹیشنوں اور ہوائی اڈوں پر مسافروں کی بڑی تعداد دھند کی وجہ سے پھنسی ہوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.