3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:13
مقبوضہ کشمیر: مظاہرین پر فائرنگ، قتل پر5 پولیس اہلکار گرفتار
اے آر وائی - مقبوضہ کشمیر میں مظاہرین کو فائرنگ کرکے قتل اور زخمی کرنے پر پانچ پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارا مولا میں مظاہرین پر فائرنگ اور ایک شخص کے قتل پر پانچ پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
صوبائی سیکریٹری داخلہ بی آر شرما کا کہنا ہے کہ سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر مقدمہ قائم کر دیا گیا ہے۔ پولیس اہلکارں نے اس وقت مظاہرین پر فائر کھول دیا تھا جب وہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے بارہ مولا میں احتجاج کر رہے تھے۔