تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:40

تیونس: صدر، لیبیا کے سابق وزیراعظم کی حوالگی کی یقین دہانی

اے آر وائی - تیونس کے صدر نے لیبیا کے سابق وزیر اعظم البغدادی علی المحمودی کی حوالگی پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ صدر منصف مرزوقی لیبیا کے دو روزہ دورے پر ہیں۔



اس موقع پرطرابلس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر شفاف عدالتی کارروائی کی ضمانت دی جائے تو ان کا ملک سابق وزیر اعظم البغدادی علی المحمودی کو طرابلس کے حوالے کرنے کے لیے تیار ہے۔



لیبیا کے سابق وزیر اعظم گزشتہ برس نومبر میں قذافی حکومت کے خاتمے کے بعد تیونس فرار ہوگئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.