تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:49

بھارت: ایٹمی، حیاتیاتی اور کیمیائی حملہ، دفاعی آلات خرید لئے

اے آر وائی - بھارت نے ایٹمی، حیاتیاتی اور کیمیائی حملے سے بچاو کے انتظامات شروع کردئیے۔ بارہ ارب روپے کے آلات خریدے گئے اور مزید بارہ ارب روپے سینسرز اور دیگر آلات کی خریداری کیلئے مختص کردئیے گئے ہیں۔



بھارتی اخبار کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ بھارت کا کسی اور ملک سے ایٹمی جنگ کا خطرہ نہیں۔ تاہم غیر ریاستی عناصر ایٹمی، حیاتیاتی یا کیمیائی بم حملہ کرسکتے ہیں۔ بھارتی حکومت نے این بی سی نام کا ایک نیا نظام خرید لیا ہے۔ جس سے فوج کو خطرہ کی نشاندہی کرنے میں مدد ملے گی۔



بارہ ارب روپے کی لاگت سے خریدے گئے اس جدید نظام کی مدد سے ملک کو کسی بھی بڑے تباہ کن حملے سے بچایا جاسکتا ہے۔ بھارتی اخبار کے مطابق حکام نے اس قسم کے مزید آلات خریدنے کیلئے مزید بارہ ارب روپے مختص کئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.