3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:13
ہنگری میں آئینی ترامیم کیخلاف احتجاج
اے آر وائی - یورپ کے ملک ہنگری میں آئینی ترامیم کے خلاف عوام نے احتجاج کیا ہے۔ عوام کا کہنا تھا کہ ترامیم سے جمہوریت کمزور ہوگی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دارالحکومت بدھا پیسٹ میں ہزاروں لوگ جمع ہوئے۔ اور دوہزار دس کے انتخابات جیتنے والی پارٹی کی جانب سے آئین میں ترمیم کرنے اور نیا قانون متعارف کرانے کے خلاف مظاہرہ کیا۔
مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ جمہوریت کو کمزور کرنے والے اس نئے قانون کو مسترد کیا جائے۔ نئی حکومت بنتے ہی آئین میں ترامیم کی گئیں اور ننیادی قانون کے نام سے ایک اور نیا قانون متعارف کرایا گیا۔