3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:30
امریکا نے بحری بیڑے سے متعلق ایرانی دھمکیاں مسترد کر دیں
اے آر وائی - امریکا نے کہا ہے کہ وہ ایرانی دھمکیوں کے باوجود خلیج میں بحری نقل و حمل جاری رکھے گا۔ پینٹاگون کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے دھمکی آمیز بیانات کے باوجود امریکا خلیج فارس میں طیارہ بردار بحری بیڑہ بھیجے گا کیونکہ آبنائے ہرمز خطے میں موجود امریکی افواج کا اہم سپلائی روٹ ہے۔
پینٹاگون کے ترجمان جارج لٹل کا کہنا تھا کہ مختلف آپریشنز میں مصروف امریکی زمینی دستوں کی مدد کے لئے خلیج میں امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے کی موجودگی بہت ضروری ہے۔