تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:49

افغانستان میں بم دھماکے، 13 افراد ہلاک

اے آر وائی - افغانستان کے شہر قندھار میں ہونے والے تین بم دھماکوں میں تیرہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔مرنے والوں میں چار پولیس اہلاکار اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔



پہلے دھماکے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک خود کش بمبار نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا جس میں چار شہریوں اور ایک پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔قندھار شہر کے مرکز میں ہونے والے دیگر دو دھماکوں میں پانچ شہری اور تین پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دس زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.