تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:40

نیویارک،پیٹرول بم کیس میں گرفتار ملزم کا اعتراف جرم

اے آر وائی - گرفتار ملزم نے نیویارک میں اسلامی مرکز سمیت دیگر مقامات پر حملوں کا اعتراف کرلیا ہے۔ جبکہ نیویارک پولیس نے حملے کے مرکزی ملزم کا خاکہ جاری کردیا ہے۔ ملزم کی گرفتاری پر دس ہزار ڈالر انعام کا اعلان کیاگیا ہے۔



واشنگٹن سے اے آر وائی نیوز کے نمائندے جمال خان کے مطابق نیویارک پولیس نے بتایا کہ مرکزی حملہ آور کی عمر پچیس سے تیس سال ہے۔ اور گاڑی ورجینیا میں رجسٹرڈ ہے۔ پولیس کے مطابق ویڈیو میں دھماکوں کے دو مقامات پر ملزم کو کار میں دیکھا جا سکتاہے۔ پولیس حکام کا کہنا تھا ملزم نے پانچ بم پھینکے۔



حکام نے اعلان کیاکہ ملزم کی گرفتاری میں مدد دینے والے کو دس لاکھ ڈالر انعان دیا جائیگا۔ گزشتہ روز ہونے والوں حملوں میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا تھا مگر املاک اور گاڑیوں کونقصان پہنچا تھا۔ دوسری جانب گرفتار کیے جانے والے ایک ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے اسلامی مرکز سمیت دیگر مقامات پر پیٹرول بم حملے ذاتی رنجش کی بناپر کئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.