تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 6:49

امریکا دفاعی حکمت عملی کا اعلان کل کرے گا

اے آر وائی - امریکا نظرثانی شدہ دفاعی حکمت عملی کا اعلان کل کررہا ہے، یورپ میں متعین امریکی فوج کی تعداد کم کی جائے گی۔



وزیر دفاع لیون پینیٹا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارٹن ڈمپسی واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس کےدوران دفاعی حکمت عملی کا اعلان گے۔ ذرائع کے مطابق پریس کانفرنس میں یورپ میں امریکی فوج کی تعداد کم کی جائے گی اور دفاعی اخراجات کم کرنے کیلئے ہتھیاروں کے منصوبوں میں کمی اور جدید طیارے بنانے کے پروگرام میں کچھ تاخیر بھی کی جائے گی۔



دفاعی حکمت عملی میں امریکی صدر براک اوباما کو تجویز دی جائے گی کہ وہ ایک وقت میں دو جنگیں نہ لڑیں صرف ایک ہی جنگ پر توجہ مرکوز کریں۔ بجٹ میں فوج اور سویلین ملازمین کی تعداد بھی کم کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.