تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 7:4

فلسطین، اسرائیل مذاکرات پیش رفت کے بغیر ختم

اے آر وائی - فلسطین اور اسرائیل میں مشرق وسطیٰ امن مذاکرات کی بحالی کیلئے اردن میں ہونے والی بات چیت کسی پیش رفت کے بغیر ختم ہوگئی ہے۔



غیر ملکی ایجنسی کے مطابق اردن کی میزبانی میں دارالحکومت عمان میں ہونے والی بات چیت میں فلسطینیوں نے اپنے اس موقف کو دہرایا کہ امن بات چیت اس وقت تک بحال نہیں ہوسکتی۔ جب تک اسرائیل مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آبادی بند نہیں کرے گا۔ جبکہ اسرائیل مذاکرات کاروں نے کہاکہ امن مذاکرات کے آغاز کو یہودی آباد کاری سے مشروط نہ کیا جائے۔ آباد کاری کے ساتھ مذاکرات بھی جاری رکھے جائیں۔



فلسطینی اور اسرائیلی مذاکراتکاروں کے ساتھ بات چیت میں عالمی مبصرین نے بھی شرکت کی۔ تاہم فریقیں امن مذاکرات شروع کرنے کے حوالے سے کسی بھی ٹھوس لائحہ عمل پر متفق نہیں ہوسکے۔ ادھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے جاری بیان میں امن مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسرائیل اور فلسطینی رہنماؤں پر زور دیاکہ وہ مشرق وسطیٰ میں پائدار امن کیلئے امن مذاکرات بحال کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.