تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:15

گوانتا نامو: قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ نہیں کیا، امریکا

اے آر وائی - امریکا کے محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ گوانتا ناموبے سے کسی قیدی کی رہائی کا تاحال فیصلہ نہیں کیا گیا۔ افغانستان میں امن کے لیے طالبان سے مذاکرات کرنے کو تیار ہیں، امریکی حکام نے حقانی نیٹ ورک سے ایک مرتبہ ملاقات کی ہے۔



واشنگٹن میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وکٹوریہ نولینڈ نے کہا کہ امریکا افغانستان میں قیام امن کا خواہاں ہے۔ اور افغان حکومت کی مدد کے لیے طالبان سے مذاکراتی عمل کیا جارہا ہے۔ وہ طالبان جو القاعدہ سے تعلق ختم کر کے امن میں کردار ادا کرنے چاہتے ہیں ان کے لیے امریکا کے دروازے کھلے ہیں۔



افغان حکومت سے بات چیت کی لیے تیار طالبان کی لیے افغان حکومت کی مفاہمتی کوششوں پر بھی امریکہ ہر ممکن تعاون کریگا، ترجمان نے واضح کیا کہ امریکہ مفاہمتی عمل کے ان کنڈیشنز پر ہی تعاون کریگا جو افغان حکومت کی ہو گی۔ محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کے ساتھ مفاہمت کے لیے طالبان کو تشدد ترک کرنا ہوگا اور وہ ملک کے آئین کو تسلیم کریں۔



وکٹوریہ نولینڈ نے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ نے پاکستان اور افغانستان کے دورے کے دوران حقانی گروپ سے ملاقات کی تھی۔ ترجمان نے واضح کیا کہ امریکہ افغان حکومت کے مفاہمتی عمل میں تعاون کرنے والے گروپوں سے مذاکرات کرنے کو تیار ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.