5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:5
میکسیکو:طلبا کا گورنر کیخلاف مظاہرہ، ریڈیو اسٹیشنزپر قبضہ
اے آر وائی - میکسیکو میں 50 سے زائد کالجز کے طلباء نے جنوبی صوبے کے گورنر کیخلاف مظاہرے کے دوران 5 ریڈیو اسٹیشنز کی عمارت پر قبضہ کر لیا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ گورنر مستعفی ہوں اور مظاہرے کے دوران دو طلبا کی ہلاکت کی تحقیقات کی جائیں۔
مظاہرہ کرنے والے نہتے نقاب پوش طلبا ٹیچرز ٹریننگ کے ادارے کی معطلی کیخلاف احتجاج کر رہے تھے جس کی وجہ سے ایک مصروف شاہراہ بلاک ہو گئی، اس دوران پولیس کی فائرنگ سے دو طلبا ہلاک ہو گئے، طلبا نے چالیس منٹ سے زائد ریڈیو اسٹیشنز کی عمارات پر قبضہ جمائے رکھا۔