تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 4:56

اسامہ آپریشن پر فلم، امریکی ایجنسیوں نے تحقیقات شروع کردیں

اے آر وائی - امریکا کی ہوم لینڈ سیکورٹی کے چیئرمین اور رکن کانگریس پیٹر کنگ کا کہنا ہے کہ امریکا کی خفیہ ایجنسیاں اسامہ بن لادن آپریشن سے متعلق بننے والی فلم کے بارے میں تحقیقات کررہی ہیں۔ ہالی ووڈ کی معروف ڈائریکٹر کیتھلین اسامہ بن لادن کی ہلاکت پر فلم بنا رہی ہیں اور یہ فلم رواں سال ریلیز ہونے کاامکان ہے۔



امریکی رکن کانگریس پیٹر کنگ نے امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے اور محکمہ دفاع سے اس فلم کے بارے میں تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے اپنی درخواست میں موٴقف اختیار کیا تھا کہ فلم ڈائریکٹر کیتھرین کو اسامہ کی ہلاکت کے متعلق معلومات کہاں سے ملیں۔



امریکی رکن کانگریس نے یہ بھی موٴقف اختیار کیا ہے کہ اسامہ بن لادن کے خلاف کامیاب آپریشن کرنے والے سیکورٹی اہلکاروں کے خاندانوں کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.