تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:56

حقانی کے خلاف تحقیقات شفاف طریقے سے ہونی چاہئے، امریکا

اے آر وائی - امریکا نے کہاہے کہ حسین حقانی کے خلاف تحقیقات شفاف طریقے اور انصاف کے عالمی صولوں کے مطابق ہونی چاہئے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے واشنگٹن میں میڈیا کو بتایا کہ امریکا چاہتاہے کہ حسین حقانی کے ساتھ انصاف ہو اور ان کے خلاف کی جانے والی تحقیقات شفاف طریقے اور انصاف کے عالمی اصولوں کے مطابق ہونی چاہئے۔



ایک سوال پر وکٹوریہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے تین امریکی سینیٹروں کا بیان نہیں پڑھا جس میں انہوں نے حسین حقانی سے پاکستان میں کئے جانے والے برتاوٴ پر تشویش کا اظہار کیا۔ وکٹوریہ نے کہاکہ امریکا پہلے بھی کہہ چکاہے کہ حقانی کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.