6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:23
شام پرتشدد کارروائیاں ختم کرے، حماس رہنما
اے آر وائی - حماس کے رہنما خالد مشعال نے شام کی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ملک میں جاری خون خرابے کو روکنے کے لئے فوری اقدامات کرے۔
قاہرہ میں میڈیا سے بات چیت میں خالد مشعال نے کہا کہ شام میں جاری تشدد کے خاتمے کے لئے سیاسی حل نکالنا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عرب لیگ کو شام میں جاری بحران حل کرنے کیلئے کوششیں تیز کرنی چاہئیں تاکہ بے گناہ شہریوں کے خون بہنے کا سلسلہ ختم ہو سکے۔
انھوں نےکہا بیرونی مداخلت سے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مفاہمت کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔