تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:42

افغان بم دھماکے میں چھ بچے ہلاک

اے آر وائی - افغانستان کے صوبے ارزگان میں ہونے والے بم دھماکے میں چھ بچوں سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس حکام کےمطابق بم کچرے میں چھپایا گیا تھا جس کے پھٹنے سے چھ بچو ں سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے جبکہ قریب کھلینے والے چار بچے زخمی ہو گئے۔



واقعہ ترین کوٹ کے علاقے میں پیش آیا جس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ دوسری جانب نیٹو حکام نے جنوبی افغانستان میں مختلف حملوں میں پانچ فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.