تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:15

کابل:طالبان کاحکومت میں شرکت داری سےانکار،امن کونسل ناراض

اے آر وائی - طالبان کی جانب سےحامد کرزئی کی صدارت میں قائم افغان حکومت میں شمولیت سے انکار پرافغان ہائی پیس کونسل نےناراضگی کا اظہار کیا ہے۔



کابل میں افغان ہائی پیس کونسل میں امور خارجہ کے سربراہ اسماعیل قاسم یار کا کہنا تھاکہ یہ بات نا قابل فہم ہے کہ طالبان نےامریکا سے براہ راست مذاکرات کی ابتداہی میں افغان حکام اورامن کونسل سے مشورہ کیوں نہیں کیا۔



افغان طالبان کے ترجمان نے قطر میں دفتر اور امریکا کے ساتھ بات چیت کی تصدیق کی ہے۔مغرب اور افغان حکام طالبان کے نئے دفتر کو انتہائی اہم قرار دے رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ایک عشرے

سے جاری جنگ کے خاتمےکے لیے ہونے والی بات چیت کو خفیہ رکھنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.