تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 6:57

ہوگو شاویز کےخلاف امریکی میڈیا ایک بار پھر سرگرم

اے آر وائی - امریکہ کے اخبار نیویارک ٹائمز سمیت دوسرے میڈیا گروپ وینزویلا کے صدرہوگو شاویز کی مخالفانہ مہم میں سرگرم ہو گئے ہیں۔



وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز کوممکنہ صدارتی امیدوار بننے سے روکنے کی امریکی مہم میں شدت آگئی ہے ،نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وینزویلا میں سیاسی تبدیلیاں اور ہوگوشاویز کے قریبی ساتھیوں کو اہم عہدے دینے کی کوششیں وینزویلا کی سیاست میں ہوگو شاویز کی کمزوری کو ظاہر کر رہی ہیں۔



اخبار کا خٰیال ہے کہ شاویز آئندہ ممکنہ صدارتی امیدوار ہونے کے لئے سیاسی تبدیلیاں کر رہے ہیں، یاد رہے کہ وینزویلاکے رہنما ہوگو شاویز امریکن سرمایہ دارانہ چالبازیوں اور دنیا کے وسائل پر قبضہ کرنے کو بے نقاب کرنے میں ہمیشہ آگے رہے ہیں،ہوگوشاویز نےعالمی فورم پر ہمیشہ یہ موقف رکھاکہ امریکہ کا سیاسی سرمایہ دارانہ نظام دنیا کو لوٹنے کھسوٹنے کے لئے بنایا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.