تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:57

ڈرون حملے بند،پاکستانی عسکریت پسند طاقتور ہوگئے،امریکی اخبار

اے آر وائی - امریکی اخبار نے دعوی کیاہے کہ ڈرون حملے رک جانے سےپاکستان میں القائدہ اور دیگر عسکریت پسند گروپ پھر طاقتور ہوگئے ہیں۔ امریکی اخبارنیویارک ٹائمز نے اپنی حالیہ رپورٹ میں امریکی اور پاکستانی حکام کے حوالے سے بتایا ہے دو ماہ سے امریکی ڈرون حملے رک جانے کے باعث عسکریت پسند گروپوں کے مختلف دھڑوں نے دوبارہ مل کر کام شروع کر دیا ہے ۔ اس کے نتیجے میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوااور افغانستان میں اتحادی افواج پر حملوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔



رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے پاک امریکا کشیدگی سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ سی آئی اے نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اپنی سیکیورٹی اور امریکا سے تعلقات میں بہتری پیدا کرلے تو معاملات زیادہ خراب نہیں ہوں گے۔سفارتکاروں اور دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سی آئی اے کی جانب سے میزائل حملوں میں تین برس کے دوران یہ سب سے بڑا وقفہ ہے،متحد ہونے والے عسکریت پسنددھڑوں کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان میں امریکیوں سے لڑائی پر توجہ مرکوز کرنے کے لیےاختلافات دور کررہے ہیں۔



حقانی گروپ کے ایک کارکن کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی ڈرون آوازیں سنتے ہیں تاہم اب ان سے ڈر نہیں لگتا۔حقانی گروپ کے کارکن کا کہنا ہے کہ اب جنگجو خود کو محفوظ تصور کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.