تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 6:15

فوجی اڈے سے سامان چوری، تحقیقات شروع

اے آر وائی - واشنگٹن کے فوجی اڈے سے سامان لاپتہ ہونے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور ایک سو امریکی فوجیوں کو حراست میں لے لیاگیا ہے۔



فوجی اڈے لیوائس مک کارڈ سے گزشتہ ہفتے اسلحہ، لیزر گن، رات میں دیکھنے والے چشمے اور دیگر حساس فوجی آلات لاپتہ ہوگئے تھے۔ بیس ترجمان کرس آفرڈ کے مطابق انفنٹری یونٹ کے ایک سو فوجیوں کو بیرکوں میں بندکردیاگیا ہے۔ ترجمان کے مطابق لاپتہ سامان کے متعلق معلومات دینے والے کیلئے دس ہزار ڈالر کا انعام اعلان بھی کیا گیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.