9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:16
جنوبی کوریا کے صدر کی اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات
اے آر وائی - جنوبی کوریا کے صدر کی بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات۔ باہمی امور اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی ۔ جنوبی کوریا کے صدر لی میونگ باک نے بیجنگ میں چینی صدر ہو جِن تاؤ سے ملاقات کی۔ یہ ان کا چار سال کے دوران دوسرا چینی دورہ ہے۔
دونوں ممالک کے صدور نے باہمی دفاعی اشتراک اور قیام امن کے لیے تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک جاپان کے ساتھ سہہ فریقی تجارتی معاہدے پر بھی اتفاق کیا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان آئندہ چند ماہ کے دوران دوطرفہ تجارتی معاہدے پر بات چیت بھی متوقع ہے۔