تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:34

پاکستان کے ساتھ تعلقات پیچیدہ لیکن اہم ہیں،وائٹ ہاؤس

اے آر وائی - وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات پیچیدہ لیکن اہم ہیں۔ جبکہ محکمہ خارجہ کہتاہے کہ ہم نے پاکستان کی مدد کی اب پاکستانی رہنماؤں اور عسکری قیادت میں پائیدار مذاکرات دیکھنا چاہتے ہیں۔



وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی نے بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اور امریکا کے بہتر تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں۔ اور موجودہ صورتحال میں پیچیدہ تعلقات کو بہتر کرنے کی کوشش جاری ہے۔ جبکہ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ہمیشہ پاکستان کی سیاسی اورعسکری قیادت کی مدد کی امریکا کی خواہش ہے کہ دونوں قیادتیں مل بیٹھ کر بات چیت کے ذریعے معاملات حل کریں۔



ان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان میں مضبوط جمہوریت کا حامی ہے۔ نولینڈ نے شیری رحمان کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ وہ کل وائٹ ہاؤس آئیں گی اور اپنی سفارتی اسناد پیش کریں گی۔ نولینڈ نے کہا کہ عسکری قیادت کے میمو پر جواب سے متعلق وزیراعظم گیلانی کا بیان پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.