10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 5:43
حسین حقانی کی جان کو خطرہ ،امریکی تھنک ٹینک
اے آر وائی - امریکی تھنک ٹینک نے اوباما انتظامیہ کو ایک خط لکھا ہے جس میں یہ مؤقف اختیار کیاگیا ہے کہ پاکستان میں حسین حقانی کی جان کو خطرہ ہے، ہیلری کلنٹن پاکستان سے سرکاری طور پر تشویش کا اظہار کرے۔
سولہ امریکی اسکالر نے اوباما انتظامیہ کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ میمو گیٹ پر حسین حقانی کو اسلام آباد میں مسلسل دباؤ کا سامناہے۔ اور ان کی جان خطرے میں ہے۔ امریکا پاکستان کو اپنی تشویش سے آگاہ کرے۔ سات جنوری کو لکھے گئے خط میں مزید عاصمہ جہانگیر کے اس بیان کا حوالہ دیا کہ حسین حقانی کو خفیہ ایجنسیاں اغوا کرکے میموگیٹ پر جوڈیشل کمیشن میں اپنی مرضے کا بیان دلا سکتی ہیں۔
اسکالر نے خط میں سلمان تاثیر کے قتل کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات کی نشاندہی کی کہ حسین حقانی سے پاسپورٹ بھی چھینا گیاہے۔ اور ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔ امریکی حکومت کو حسین حقانی کو مکمل انصاف دلانے کی بھرپورکوشش کرے۔