10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:16
امریکا: الاسکا میں شدید برفباری، نظام زندگی مفلوج
اے آر وائی - امریکا میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہو گیا۔ الاسکا ٹاون میں شدید برفباری کے نتیجے میں ایک ہوٹل سمیت تین تجارتی عمارتوں کی چھتیں گر گئیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دس فٹ سے زائد برفباری ریکارڈ کی گئی۔
امدادی ٹیمیں اہم شاہراہوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہیں۔ ریاست میں مزید برفباری کا امکان ہے۔