10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:8
ایران نے زیر زمین یورینیم کی افزودگی شروع کردی
اے آر وائی - امریکی و اسرائیلی حملے کی دھمکیوں کے باوجود ایران نے زیر زمین یورینیم کی افزودگی شروع کردی، ایرانی حکام کا کہنا ہے ایٹمی سرگرمیاں زیر زمین کرنے کا مقصد جوہری تنصیبات کو دشمن کے ممکنہ حملے سے بچانا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق تین اعشاریہ پانچ یا بیس فیصد افزودگی وسطی ایرانی شہر قم کے زیرزمین فوردو جوہری ری ایکٹر میں شروع کی گئی ہے۔ اس سے پہلے یورینیم کی افزودگی نتانز کے ری ایکٹر میں ہورہی تھی۔
دوسری جانب امریکا ایران کو دھمکی دے چکا ہے کہ اگر اس نے یورینیم افزودگی کا عمل شروع کیا تو اس کی جوہری تنصیبات کو ختم کیا جاسکتا ہے۔ امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا نے کہا تھا کہ امریکا اسرائیل سے مل کر ایرانی کو جوہری طاقت بننے سے روکے گا۔