10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:17
بھارت کا ہائپر سانک میزائل براہموس ٹو بنانے کا اعلان
اے آر وائی - بھارت کا جنگی جنون آئندہ پانچ برس میں آواز کی رفتار سے سات گنا تیز جوہری میزائل براہموس ٹو بنانے کا اعلان۔ بھارتی سائنسدان نے نئی دہلی میں تقریب کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہائپر سانک جوہری میزائل کی تیاری پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ یہ جوہری میزائل بھارتی فضائیہ کے حوالے کیا جائے گا۔
سائنس دان کا کہنا تھا آواز کی رفتار سے سات گنا تیز یہ جوہری میزائل وزارت دفاع کے ری سرچ اینڈ ڈویلپمنٹ شعبے کی بڑی کامیابی ہوگی۔