تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:53

دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا: شامی صدر

اے آر وائی - شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت اور افراتفری پھیلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ شامی عوام سے خطاب میں صدر اسد کا کہنا تھا کہ جو لوگ ملک میں لاقانونیت پھیلا رہے ہیں ان کی سا زشوں کو ناکام بنا کر انھیں سخت سزا دی جائے گی۔



انھوں نے کہا کہ غیر ملکی طاقتیں شام کو کمزور کرنا چاہتی ہیں۔ صدر اسد نے آئین کے بارے میں انتخابات مارچ میں جبکہ عام انتخابات اس کے بعد کرانے کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ مظاہرین پر گولی چلانے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.